بدعنوانی جہاں بھی ہو احتساب کرنا نیب کا کام ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

بدعنوانی جہاں بھی ہو احتساب کرنا نیب کا کام ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے اورنج لائن پر کرپشن کا رونا دھونا قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے جبکہ نیب سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے 300 صفحات کے فیصلے میں ایک لائن کرپشن کے حوالے سے نہیں جبکہ اورنج لائن پر پی ٹی آئی کے اب کرپشن کے الزامات تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے۔ اورنج لائن ٹرین کے منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے میں پی ٹی آئی پیش پیش تھی کیونکہ پی ٹی آئی نے اس لیے رکاوٹیں ڈالیں کہ شہری سہولتوں سے فیض یاب نہ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آرمی چیف سے ملاقات کی وہ بالکل سیدھی بات کرتے ہیں اور وہ جو کام کر رہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیئے۔

مزید پڑھیں: حکومت کو خادم حسین رضوی کی گرفتاری میں مشکلات ہیں، ملک احمد خان

انہوں نے کہا ہمیں مل کر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانا ہے اور پاک فوج ملک کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔ مجھے نیب نے طلب کیا اور میں وہاں گیا جبکہ نیب کے تمام سوالات کو پوری قوم کے سامنے پیش کیا اور بدعنوانی جہاں بھی ہو اس کا احتساب کرنا نیب کی ذمہ داری ہے جہاں اربوں کھربوں کھائے گئے امید ہے نیب ان کو بھی سامنے لائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا موقع ملا تو خیبرپختونخوا اور سندھ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے جبکہ دونوں صوبوں میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا جب لندن گیا تب بھی چہ مگوئیاں کی گئیں تاہم وائرل انفلوئنزا کا شدید حملہ ہوا تھا اب بہتر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی

چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا انہوں نے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا اور میں نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں