اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے شب معراج کو اچانک پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے پیر ودھائی کی پناہ گاہ میں موجود افراد سے سہولیات کے بارے میں پوچھا اور سہولیات کی دستیابی پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ نادار لوگوں کی کفالت پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے اس لیے اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی اور موجودہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جاے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے پناہ گاہوں کی تعمیر میں مخیر حضرات کے تعاون کو حوصلہ افزاقرار دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ
— PTI (@PTIofficial) April 3, 2019
شب معراج کی مبارک رات کے موقع پر وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے لیے مہیا سہولیات کا جائزہ لیا، وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔@ImranKhanPTI#ShabeMairaj pic.twitter.com/Sxo3P2OT8R