معاشی افلاطونوں نے معیشت کی کشتی بھنور میں پھنسا دی، سراج الحق

معاشی افلاطونوں نے معیشت کی کشتی بھنور میں پھنسا دی، سراج الحق
کیپشن: image by facebook

لاہور :  امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے موجودہ حکومت اور اس کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی افلاطونوں نے ملکی معیشت کی کشتی بھنور میں پھنسا دی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا عوام دعا کریں کہ کشتی ڈوبنے سے بچ جائے۔ حکومت نے تیل، گیس اور بجلی کی قیمتیں اتنی بڑھا دی ہیں کہ عوام کے پاس کچھ بچتا ہی نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کا وعدہ کرنے والوں نے مدینہ کی طرف آنا مشکل بنا دیا ہے۔ حکومت بجٹ آنے سے قبل ہی مہنگائی کا وہ سیلاب لے آئی ہے جو سب کچھ بہا لے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر حاصل کیا گیا قرضہ قومی معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گا۔ حکومت کو سود کی واپسی کے لیے مزید قرضے لینا پڑیں گے۔