پی ڈی ایم ختم ہوگئی، وزیر اعظم نے کہا مریم کو باہر نہیں جانے دیں گے: شیخ رشید

پی ڈی ایم ختم ہوگئی، وزیر اعظم نے کہا مریم کو باہر نہیں جانے دیں گے: شیخ رشید
سورس: file

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے با ہر جانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی ۔ پی ڈی ایم ختم ہو گئی،پہلے ہی کہا تھا لانگ مارچ نہیں ہوگا۔آر یا پار کی باتیں کرنے والوں سے آرہوانہ پار ۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید نےاسلام آباد میں تقریب سے خطاب  کے دوران کہاکہ  پہلے ہی کہتا تھا یہ نہیں آئیں گے۔انہوں نے ضمنی الیکشن، سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیا۔یہ لوگ لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ گئے۔اللہ پاک فضل الرحمٰن اور مریم نواز کو بھی صحت دے۔اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔حکومت صحیح راستے پر گامزن ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  بھارت سے 5اگست 2019کےاقدام سےپہلےکےحالات سے قبل کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔بھارت جب تک کشمیریوں کیلئے بہتر معاملات نہیں کرتا کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ بارڈرمینجمنٹ کو بھی وزارت داخلہ دیکھتی ہے۔بارڈر مینجمنٹ میں دونوں طرف سے گولہ باری نہ کرنے پر بات ہوئی ہے۔ کشمیری اپنا حق لینا جانتے ہیں،شہدا کا قبرستان کشمیریوں نے خود آباد کیا ہے۔ مسئلہ کشمیرپاکستان کی سیاست کامحورہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے مریم نواز کی کوئی درخواست نہیں آئی۔مریم نوازکا کہنا ہے طشتری میں رکھ کر بھی آرڈر جاری ہوں تب بھی نہیں لوں گی۔ عمران خان سے مریم نواز کے متعلق ٹیسٹ کے طور پر بات کی انہوں نے انکار کردیا۔ای سی ایل سے 2 افراد نام نکالنے کا اقدام کرسکتے ہیں ایک فروغ نسیم اور دوسرا شیخ رشید۔

وزیر داخلہ کے مطابق چینی کے کیس کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں وہ بتا سکتے ہیں۔ایف آئی اے میں جو افسران 18 سال سے بیٹھے تھے وہ جائیں گے۔ایف آئی اے میں اب 3 سال سے زائد کوئی نہیں رہ سکے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چھاتی سے تاش لگا کر کھیلتا ہے۔آصف زرداری نے ان سب کو کھلوایا ہے۔آر یا پار کی جو بات کرتے ہیں وہ پار تو نہ ہوسکےآر ہی رہ گئے۔اب یہ 6 ماہ پھر تیاری کریں اور دوبارہ سے آئیں،ہم تیار ہیں۔لاہور میں ہونے والا ان کا جلسہ ٹھس ہوگیا تھا جس سے یہ ناکام ہوئے۔