شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کر رہے ہیں: فواد چوہدری

شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کر رہے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’شہباز شریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کر رہے ہیں۔ اگر یہ کوئی عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔‘ 

4fa4affb9388f66c382d5ac513181321

واضح رہے کہ لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت سپیشل کورٹ سینٹرل اور احتساب عدالت میں ہورہی ہے، سپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے شہباز شریف کی حاضری معافی سے متعلق دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہباز شریف کو سپریم کورٹ میں کسی نے نہیں بلایا جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کا جو حکم پیش کیا اس کی مصدقہ نقل نہیں ہے۔

دوسری جانب سپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سپیشل کورٹ پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ سپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے کی شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر ہے اور سپیشل جج سینٹرل نے ضمانت منسوخ کی اس درخواست پر شہباز شریف کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں