کیا قومی سلامتی کمیٹی نے 197 ایم این ایز کو غدار کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں: بلاول بھٹو

کیا قومی سلامتی کمیٹی نے 197 ایم این ایز کو غدار کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں: بلاول بھٹو
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی نے 197 ارکان کو اس غیر ملکی سازش کا حصہ قراردیا۔ کیا قومی سلامتی کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کو غدار قرار دیا۔ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں گے؟

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان بغاوت کے جواز کے لیے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں ۔ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں گے؟ کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیا؟

بلاول بھٹو زرداری نے استفسار کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان کو اس غیرملکی سازش کا حصہ قرار دیا؟ یقیناً ایسے منصوبے کی تحقیقات انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگراداروں کو کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ۔ کیا دفترخارجہ یا وزارت دفاع 7 اور 27 مارچ کے درمیان سازش کے رابطے سامنے لاسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں