سعودی عرب میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

سعودی عرب میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

ریاض :سعودی عرب میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔   

 سعودی دارالحکومت ریاض میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔میچز دیکھنے کے لئے پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے ورکرز کی بڑی تعداد پہنچی اور بھرپور جوش اور جذبہ دکھایا۔جبکہ پاکستان کے نامور کرکٹر محمد عرفان اور عمران نذیر بھی موجود تھے ۔

افتتاحی میچ میں سفارت خانہ پاکستان الیون اور بیکس الیون کے درمیان مقابلہ ہوا جس کو بیکس الیون نے سنسنی خیز اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے جیت لیا ۔ایچ بی ایل ہیرو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں