بے پناہ مقبولیت اور ہزاروں کارکنوں کی موجودگی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

بے پناہ مقبولیت اور ہزاروں کارکنوں کی موجودگی کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار
سورس: Twitter

نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی مقامی عدالت میں اپنے خلاف عائد الزامات کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہوئے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت کے باہر ان کے ہزاروں مداح جمع تھے جنہوں نے ان کے حق میں لکھے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 میں ایک سابق ’پورن سٹار‘ سٹورمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کے لیے رقم کی مبینہ ادائیگی کے مقدمے میں مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ عدالت جاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل سوشل میڈیا پر اپڈیٹ شیئر کرتے رہے۔

ٹرمپ نے لکھا ہے کہ عدالت میں پیش ہونا ڈرامہ لگتا ہے۔ ’لوئر مین ہٹن کی طرف جارہا ہوں۔ ڈرامہ لگ رہا ہے۔ وہ مجھے گرفتار کرنے جارہے ہیں۔ یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ امریکہ میں ہورہا ہے۔‘

ٹرمپ کی عدالت میں پیشی پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پیشی پر صدر جو بائیڈن کی توجہ نہیں ہے۔   عدالتی کارروائی سے صدر ٹرمپ کے اگلے سال امریکی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی مہم بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گزشتہ ہفتے نیویارک کی گرینڈ جیوری نے سابق صدر کے خلاف تحقیقات کے بعد ان پر فرد جرم عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

 امریکی تاریخ میں کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کے خلاف یہ پہلی مجرمانہ کارروائی ہے۔ سابق صدر آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس کیس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ  کے خلاف جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل ہنگامے میںکردار کی تحقیقات کا کیس، ریاست جاجیا میں 2020 میں انتخابات میں اپنی شکست کو جیت میں بدلنے کی کوششں اور عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات ساتھ لے جانے کے کیسز چل رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں