رونالڈو نے ابوظہبی میں ریسٹورنٹ کھول لیا

رونالڈو نے ابوظہبی میں ریسٹورنٹ کھول لیا

ابوظہبی:رونالڈو نے ابوظہبی میں ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں کھانے کے شوقین مداحوں کے لیے ریسٹورنٹ کھول لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کے ٹوٹو نامی ریسٹورنٹ کا ماحول اس طرح کا بنایا گیا ہے کہ اس  میں قدم رکھتے ہی بالکل ایک ایک آرام دہ، نفیس اور رومانوی آغوش جیسا احساس ہوتا ہے۔ 

ریسٹورنٹ کے مینیو میں ہاتھ سے بنا پاستا، پیزا، مزیدار گوشت اور مچھلی شامل ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کھانوں کا ذائقہ کھانے والوں کو ابوظہبی میں بیٹھے بیٹھے ہی اٹلی کی سیر کروا دے گا۔علاوہ ازیں اس ریسٹورنٹ میں ہفتے کے اختتام پر پیانو کی  دھنوں اور براہ راست موسیقی کا تجربہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

مصنف کے بارے میں