کینیڈا: برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا

 کینیڈا: برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کردیا

اوٹاوا:کینیڈا کے صوبہ کیوبک میں برفانی طوفان نے نظامِ زندگی معطل کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبہ کیوبک کے شہر مونٹریال سمیت متعدد شہروں میں برفانی طوفان کے باعث تین لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ سخت ترین موسم کی وجہ سے تمام سکولز بند کر دیے گئے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 25 سینٹی میٹر مزید برفباری کا امکان ہے، سڑکوں پر متعدد حادثات رونما ہوئے مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ برفانی طوفان سے کینیڈا کا مغربی حصہ زیادہ متاثر ہوا ہے