نیویارک/ تہران :آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد شدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔ روس، چین اور فرانس کی جانب سے مخالفت کے بعد ووٹنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے، جس نے سفارتی محاذ پر تناؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
عالمی طاقتوں کے درمیان قرارداد کے مسودے پر پیدا ہونے والے اختلافات نے سلامتی کونسل کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان روس، چین اور فرانس نے قرارداد کے موجودہ مسودے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔
کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین بھی مسودے کے مندرجات پر متفق نہ ہو سکے، جس کے باعث ووٹنگ منسوخ کرنی پڑی۔ اقوام متحدہ نے ووٹنگ کے لیے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک بڑی سفارتی ناکامی تصور کیا جا رہا ہے