تہران / اسلام آباد:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ثالثی مذاکرات کے لیے جانے سے کبھی انکار نہیں کیا اور وہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا میں ایران کا مؤقف غلط پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران پر مسلط کردہ غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کے لیے فکر مند ہیں۔غیر قانونی جنگ کے خاتمے کے لیے دیرپا امن کی شرائط پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ جنگ کے خاتمے کی شرائط پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اردو میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ بھی لکھا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اعتماد کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
Iran's position is being misrepresented by U.S. media.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 4, 2026
We are deeply grateful to Pakistan for its efforts and have never refused to go to Islamabad. What we care about are the terms of a conclusive and lasting END to the illegal war that is imposed on us.
پاکستان زنده باد pic.twitter.com/AUjBQxOFyA