Get Alerts

ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم، وضاحت پر دل سے مشکور ہیں: اسحاق ڈار

ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم، وضاحت پر دل سے مشکور ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد :پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حالیہ بیان اور پاکستان کی ثالثی کوششوں پر اعتماد کے اظہار کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عباس عراقچی کے لیے "میرے عزیز بھائی" کے الفاظ استعمال کیے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے ذاتی اور سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔


نائب وزیراعظم نے کہا کہ     وہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے دی گئی وضاحت کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔    پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے۔    ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں۔
اسحاق ڈار کا یہ بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امریکی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف کی تھی اور اپنے پیغام کے آخر میں "پاکستان زندہ باد" لکھا تھا۔

ٹیگز: