زیادہ سونے سے ڈراﺅنے خواب آتے ہیں

زیادہ سونے سے ڈراﺅنے خواب آتے ہیں

ہارورڈ:اگر آپ ڈراﺅنے  خوابوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو جان لیں کہ اس کی وجہ 8 گھنٹے سے زائد سونا ہے یا پھراگر سوتے وقت پریشان کن سوچ ہو سکتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق خوفناک خواب ان لوگوں کو زیادہ دکھائی دیتے ہیں جو کسی ذہنی یا جسمانی حادثے سے گزرنے کے بعد صدمے سے دوچار ہوتے ہیں۔
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں فکرمند تھے یا روزمرہ معاملات سے پریشان تھے انہیں ڈراﺅنے  خواب زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ سونے سے پہلے منفی اور پریشان کن خیالات آنکھ بند ہونے کے بعد ڈراﺅنے  خوابوں کی وجہ بنتے ہیں۔ اس لیے بستر پر جانے سے قبل اچھی باتیں سوچیے اور ڈراﺅنے  خوابوں سے چھٹکارا پائیں۔

دوسری جانب ٹیم نے یہ بھی معلوم کیا کہ جو لوگ 9 گھنٹے سے زائد وقت تک سوتے ہیں ان میں ریپڈ آئی موومنٹ کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور عین اسی حالت میں ڈراﺅنے خواب زیادہ نظر آتے ہیں۔ اس مطالعے میں شراب نوشی یا ورزش کرنے یا نہ کرنے سے خوابوں کے درمیان کوئی خاص تعلق سامنے نہیں آیا۔ نہ ہی کسی خاص خوراک سے پریشان کن خوابوں کا کوئی تعلق واضح ہوا۔