لاہور میں کوڑ ا کرکٹ نہ اٹھایا جاسکا،شہر بھر میں تعفن پھیلنے لگا

لاہور میں کوڑ ا کرکٹ نہ اٹھایا جاسکا،شہر بھر میں تعفن پھیلنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:شہر قائد کی طرح لاہور میں بھی کوڑ ا کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہوگئے ہیں اورایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے کنٹریکٹرز کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع نہ ہو سکا جس کے باعث شہر بھر میں تعفن پھیلنے لگا ہے۔لاہور میں روزانہ تقریبا ساڑھے پانچ ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہوتا ہے جس اٹھانے کا کام کئی ہفتوں سے تعطل کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان کے استعمال پر پرویز خٹک کی قوم سے معافی

ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے کنٹریکٹرز کو ایک ارب ترانوے کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی اور نہ کنٹریکٹرز نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع کیا۔ شہر کے گلی محلے کوڑے کرکٹ سے بھرے پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو کی گئی

کوڑے کرکٹ کے یہ ڈھیر شہریوں کے لیے سوہانِ روح بنے ہوئے ہیں، بارش ہونے کی صورت میں صورت حال انتہائی گھمبیر ہو جائے گی۔ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر رکھے گئے ڈسٹ بن کوڑے کرکٹ سے بھرے نظر آئے ہیں، انہیں نامناسب طریقوں سے رکھے جانے کے باعث یہ ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ بتدریج بہتری کی جانب جا رہی ہیں، حسین نواز

ڈسٹ بنوں کے نیچے صفائی نہ کیا جانا، الگ سے بیماریوں کے پھیلاﺅ کا باعث بن رہا ہے، اس صورت حال کے حوالے سے حکام کی طرف سے حسبِ معمول ابھی تک صرف دعوﺅں سے ہی کام چلایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں