Get Alerts

مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے متحدہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے سربراہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دونوں لیڈروں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے دونوں رہنماؤں سے اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں کو بیان بازی سے روکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے تاہم حزب اختلاف متحد ہے اراکین کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

تینوں پارٹی سربراہان نے جلد رہبر کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔