ملک ریاض کے نواسے نے ماڈل و اداکارہ سے دوسری شادی کرلی

ملک ریاض کے نواسے نے ماڈل و اداکارہ سے دوسری شادی کرلی
سورس: file photo

لاہور: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض  کے نواسےزوریز ملک نے ماڈل علیزے گبول سے  دوسری شادی کر لی ،دونوں نے چھ ماہ قبل ترکی میں نکاح کیا تھا ۔ 

نیونیوز کے مطابق ملک ریاض کے نواسے زوریز ملک اور ماڈل علیزے گبول کی شادی پر فیملی میں اختلافات بڑھ گئے ۔ زوریز ملک کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی ہیں ۔زوریز ملک اور ماڈل علیزے کا نکاح چھ ماہ قبل ترکی میں ہوا تھا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض زوریز ملک کی دوسری شادی کے سخت خلاف تھے ۔ زوریز ملک کی پہلی شادی ان کی خالہ کی بیٹی زینب ملک سے انجام پائی تھی ۔

  

یاد رہے کہ ماڈل و اداکار علیزے  زوریز ملک سے دس بارہ سال بڑی ہیں ۔