مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ، موسلا دھار بارش، مزید سیلاب کا امکان

 مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ، موسلا دھار بارش، مزید سیلاب کا امکان
سورس: File

لاہور:صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جمعہ کو موسم کی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریاؤں کے قریب علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے جس سے صوبے میں سیلابی صورتحال مزید بڑھ جائے گی۔


اس وقت پنجاب کے دریاؤں میں صورتحال تشویشناک ہے، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں۔ سدھنائی میں پانی کی آمد 52,040 کیوسک تک پہنچ گئی ہے جب کہ اخراج 36,840 کیوسک ہے۔

دریائے ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر ممکنہ اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلہ چشمہ، کالاباغ جب کہ دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ اس وقت مستحکم ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مصنف کے بارے میں