کپڑو ں کے مشہور برانڈ کی سیل، دکان میدان جنگ بن گئی، 6 افراد گرفتار

کپڑو ں کے مشہور برانڈ کی سیل، دکان میدان جنگ بن گئی، 6 افراد گرفتار
سورس: File

فیصل آباد: کپڑوں کی مشہور برانڈ کی طرف سے لگائی جانیوالی سیل کے دوران دوکان میدان جنگ میں بدل گئی، پنجاب پولیس نے واقعہ میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس  کے مطابق، زیر حراست افراد نے  سیل کے دوران  مارکٹائی کی جس کی  وجہ سے آؤٹ لیٹ اور اس کے ملازمین کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ خواتین کی بڑی تعداد صبح سویرے سے ہی دکان کے باہر جمع تھی جو اس سیل کے آغاز کا بے تابی سے انتظار کر رہی تھی۔ دروازے کھلتے ہی ایک جنون پھوٹ پڑا، خواتین نے کپڑے لینے کے لیے دوڑیں لگا دیں۔ صورتحال اس وقت مزید بڑھ گئی جب خواتین نے جھگڑا شروع کر دیا اور ایک دوسرے کے ہاتھ سے سوٹ چھیننے لگیں۔

49c624a2ae253301316efd88ce47f108

 صورتحال میں مزید بگاڑ اس وقت پیدا ہوا جب خواتین نے مدد کے لیے مردوں کو بھی لڑائی میں شامل ہونے کے لیے بلا لیا، ان افراد کے ملوث ہونے کی وجہ سے دکان کے اندر فائرنگ  کی اطلاعات بھی پائی گئی ہیں۔

7eebe44469701620ab2b72f00ded0032

دکان کے عملے کی جانب سے مدینہ ٹاؤن پولیس کو بڑھتی ہوئی افراتفری کے بارے میں فوری طور پر اطلاع دی گئی، پولیس  ٹیم امن بحال کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا گیا۔  جھگڑے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں