Get Alerts

پنجاب : آج یوم شہداء پولیس کی تقریبات، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

پنجاب : آج یوم شہداء پولیس کی تقریبات، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

لاہور : پنجاب بھر میں آج یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اور سینئر پولیس افسران نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، یوم شہداء پولیس ہر سال 4 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو پولیس کے جوانوں کی قربانیوں اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے شہدائے پولیس کی یادگاروں پر حاضری دی اور شہداء کے اہل خانہ، سول سوسائٹی، اور شہریوں کے ساتھ مل کر شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور شہداء کے لیے دعائیں کیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس جرات و بہادری کی علامت ہیں اور ان کی قربانیاں ملک و قوم کے لیے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم شہداء پولیس ایک تجدید عہد کا دن ہے، اور زندہ قومیں کبھی اپنے ہیروز کو فراموش نہیں کرتیں۔

ٹیگز: