Get Alerts

آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان

آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے 7 اگست تک پاکستان کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ موسم کے ماہرین کے مطابق، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ 6 اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

گزشتہ رات اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ کراچی میں بھی رات بھر کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔

دوسری جانب راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں اور کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

ٹیگز: