Get Alerts

یمن کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی حادثے کا شکار، کم از کم 27 افراد ہلاک

یمن کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی حادثے کا شکار، کم از کم 27 افراد ہلاک

صنعاء :یمن کے ساحلی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کشتی میں حادثے کے وقت تقریباً 150 کے قریب افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کن ممالک سے ہے، اس حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں اس قسم کے کئی افسوسناک واقعات رونما ہو چکے ہیں، جن میں سینکڑوں تارکینِ وطن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں بعض افراد کا تعلق پاکستان سے بھی بتایا گیا ہے۔ خطرناک سمندری سفر کے باوجود بہتر مستقبل کی تلاش میں نکلنے والے یہ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔
 

ٹیگز: