Get Alerts

پنجاب اسمبلی: نیا بلدیاتی ایکٹ 2025 تاحال کمیٹی میں زیرِ غور، حکومت کی منظوری کے لیے کوششیں تیز

پنجاب اسمبلی: نیا بلدیاتی ایکٹ 2025 تاحال کمیٹی میں زیرِ غور، حکومت کی منظوری کے لیے کوششیں تیز

لاہور :پنجاب اسمبلی میں نیا بلدیاتی ایکٹ 2025 تاحال اسٹینڈنگ کمیٹی سے منظوری حاصل نہیں کر سکا۔ نمائندہ نیو نیوز لاہور وقاص غوری کے مطابق دو ماہ کی مہلت مکمل ہونے کے باوجود کمیٹی میں بل پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو پایا۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی ایکٹ میں یونین کونسلز کی ازسرِ نو تشکیل اور انتخابی نظام کے طریقہ کار پر کمیٹی اراکین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ کمیٹی کے بعض ارکان نے بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے کی تجاویز دی ہیں، جن پر تفصیلی غور جاری ہے۔

حکومت نے بلدیاتی نظام کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے بل کی منظوری کی کوششیں تیز کر دی ہیں، تاہم اپوزیشن سمیت بعض حکومتی ارکان کی جانب سے بعض شقوں پر اعتراضات کے باعث پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا تو بل میں ترامیم کے بعد اسے دوبارہ پیش کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: