Get Alerts

یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر نیا ٹیگنگ فیچر متعارف

یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر نیا ٹیگنگ فیچر متعارف

کیلیفورنیا:یوٹیوب نے انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے collaboration فیچر سے متاثر ہو کر اپنی ویڈیو شیئرنگ سروس میں نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین اب اپنی ویڈیوز میں دیگر افراد کو براہ راست ٹیگ کر سکیں گے، جس سے ویورز کو مواد تلاش کرنا اور متعلقہ صارفین کو فالو کرنا آسان ہو جائے گا۔

یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور جلد ہی تمام یوٹیوب صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔ جب کوئی صارف کسی اور کو ویڈیو میں ٹیگ کرے گا تو دوسرے فرد کو دعوت نامہ موصول ہوگا جسے قبول کرنے کے بعد وہ ویڈیو کا حصہ بن جائے گا۔

ٹیگز: