Get Alerts

مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

46 سالہ مائیکل اسمتھ کو دو سال کے معاہدے پر بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے، جو 19 اگست سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

مائیکل اسمتھ اپنے کھیل کے دوران فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ ان کے نام 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں بھی درج ہیں۔

نئے بیٹنگ کوچ کے پاس لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن موجود ہے اور وہ ماضی میں ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان سپر لیگ کی تین فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

پی سی بی کو امید ہے کہ مائیکل اسمتھ کا تجربہ قومی ٹیم کے بیٹنگ شعبے کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ٹیگز: