واشنگٹن: امریکا کے نئے ویزا بانڈ پروگرام میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا، جس کے باعث پاکستانی شہریوں پر 20 ہزار ڈالر ویزا ضمانت کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 50 ممالک کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل کر دیا گیا ہے، جن میں بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں، جبکہ پاکستان اور بھارت کو اس فہرست سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔