دمبولا: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے آخری مقابلے میں کامیابی حاصل کر لی، تاہم میزبان ٹیم نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عائشہ ظفر نے 39 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ منیبہ علی نے 19، شوال ذوالفقار نے 21، اُمِ ہانی نے 8 اور سائرہ جبین نے 12 رنز کا حصہ ڈالا۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی دونوں ٹی20 میچز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔