Get Alerts

آزاد کشمیر کے ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ ختم

آزاد کشمیر کے ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ ختم

مظفر آباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 میں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد پولنگ سٹیشنز کے گیٹ بند کردیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

دونوں حلقوں میں پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی، تاہم پولنگ کا عمل مجموعی طور پر جاری رہا۔

ٹیگز: