شریف خاندان کو عدالتوں کے کیسوں میں الجھایا ہوا ہے : مشاہد اللہ

شریف خاندان کو عدالتوں کے کیسوں میں الجھایا ہوا ہے : مشاہد اللہ


اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پورے خاندان کو عدالتوں کے کیسوں میں الجھایا ہوا ہے‘ نواز شریف کے خلاف ظالمانہ اقدامات کئے جارہے ہیں‘ کلثوم نواز موذی مرض میں مبتلا ہیں‘ نواز شریف لندن تیمار داری کے لئے نہیں جاپارہے‘ پانامہ کیس کے دوران سے کوشش کی جارہی ہے کہ (ن) لیگ میں دراڑ پیدا کی جائے۔


ایک بیان میں مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ 27 ممبران پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی بن چکی ہے اجلاس کا بنیادی ایجنڈا موجودہ سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی ہے۔ پارٹی کی آئندہ کی صورتحال اور نواز شریف کے خلاف متنازعہ فیصلے پر بات ہوگی۔ نواز شریف کی ن ااہلی کے بعد معیشت پر منفی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئندہ الیکشن سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر بھی بات چیت ہوگی۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز موذی مرض میں مبتلا ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پورے خاندان کو عدالتوں کے کیسوں میں الجھایا ہوا ہے۔ نواز شریف لندن تیمار داری کے لئے نہیں جاپارہے نواز شریف کے خلاف ظالمانہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پانامہ کیس کے دوران سے کوشش کی جارہی ہے کہ (ن) لیگ میں دراڑ پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کوشش کی جارہی ہے کہ کس طریقے سے مسلم لیگ (ن) کو توڑا جائے۔