نیوزی لینڈ کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار 

New Zealand refuses to allow Pakistani cricket team to train

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ قومی ٹیم کو آئسولیشن کی مدت مکمل کرنے تک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی۔


ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیوزی لینڈ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی صورتحال کو جانچ کر اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان ٹیم میں وبا کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے جو صحت عامہ کیلئے نقصان دہ ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداران سے رابطہ کیا ہے، نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کی اجازت نہ ملنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔


پی سی بی نے معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ عہدیدارن کا اجلاس طلب کرلیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ آفیشلز پاکستانی ٹیم منجمنٹ اورسینئر کھلاڑیوں سے بات کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اگلے لائحہ عمل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔


یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کے گزشتہ روز ہونے والے عالمی وبا کے چوتھے ٹیسٹ میں کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا اور پاکستانی ٹیم کے نویں روز ہونیوالے تمام 44 ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ پاکستانی سکواڈ کی اگلی ٹیسٹنگ اتوار کو ہو گی۔


یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں پر قو می سکواڈ کے 8 ارکا ن کے عالمی وبا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔