سال رواں کا آخری سورج گرہن آج ہوگا

سال رواں کا آخری سورج گرہن آج ہوگا

کراچی: رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پرہوگا، سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔

اس کے علاوہ سال کا آخری مکمل سورج گرہن بحر ہند ، بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں اس کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا ۔