Get Alerts

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

سیول: جنوبی کوریا کے صدر نے ملک سے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارلیمنٹ اور کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ صدر یون سک یول نے کچھ دن قبل اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا۔

مارشل لا کے نفاذ کے بعد، جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے باہر شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا، اور مظاہرین نے صدر یون سک یول کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔ اس صورتحال نے ملک میں سیاسی تناؤ کو بڑھا دیا تھا۔

اس کے جواب میں، امریکی محکمہ خارجہ کے وائس ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ جنوبی کوریا امریکہ کا اہم اتحادی ہے، اور امریکا اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

ٹیگز: