Get Alerts

امریکا میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج ہو گیا

امریکا میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج ہو گیا

واشنگٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ پنسلوینیا، الینوائے، مشی گن اور دیگر کئی ریاستیں شدید متاثر ہوئی ہیں، جہاں کئی انچ برف گرنے کے باعث شہری اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ شاہراہوں پر برف کے باعث متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں اور برفانی طوفان نے فلائٹ آپریشنز کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

نیویارک میں 3.5 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران ہوائی اڈوں پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے ہیں، جس سے ائر لائنز کی پروازوں میں خلل آیا ہے۔

اس شدید برف باری نے نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کیا بلکہ ہنگامی خدمات اور نقل و حمل کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: