Get Alerts

کراچی: 20 اہم سڑکوں پر رکشہ آمد و رفت پر پابندی نافذ

کراچی: 20 اہم سڑکوں پر رکشہ آمد و رفت پر پابندی نافذ

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور حادثات کے خدشات کو کم کرنے کے لیے 20 اہم شاہراہوں پر 1+2 اور 1+4 رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی 18 اکتوبر سے 17 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق رکشوں کی آمد و رفت کو مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنر کراچی نے پابندی کا باقاعدہ فیصلہ کیا، جس میں سیکشن 144 کے تحت پابندی نافذ کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے رکشہ مالکان کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کو احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پابندی والی شاہراہوں میں شامل ہیں: یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ، ماری پور روڈ، شاہراہ پاکستان سے سہراب گوٹھ کے علاوہ دیگر کل 20 مرکزی سڑکیں۔

اس پابندی کا مقصد عوامی تحفظ، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولت کو بہتر بنانا ہے۔

ٹیگز: