Get Alerts

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل 6 دسمبر کی رات 12 بجے سے 7 دسمبر کی شام تک عارضی طور پر معطل رہے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق، یہ معطلی ایف بی آر کے طے شدہ مرمتی کاموں کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ اس دوران ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے اپنی موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن جلد مکمل کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
 
 

ٹیگز: