امریکا جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

امریکا جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

دوحا: امریکی پابندی کے شکار ممالک کے شہریوں کوامریکاجانے کی اجازت مل گئی۔لیکن اس کے لیے ایک شرط رکھی گئی ہے کہ امریکا جانے والے کیلئے قطر ائیر ویز کا استعمال کریں گے.یہ فیصلہ امریکی عدالت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے کی معطلی کےبعد کیاگیاجس میں پابندی کے شکار سات ممالک کے شہریوں کوامریکاآنے کی اجازت دی گئی ہے۔
امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے قطرائیرویزکوہدایت کی ہےکہ پابندی کا شکار7ممالک اور امریکی ویزا رکھنےوالے گرین کارڈ ہولڈرزجو امریکا میں پناہ چاہتے ہیں انھیں امریکا آنے دیاجائے۔ یہ افرادطےشدہ طریقہ کار کے تحت امریکا میں داخل ہوسکتےہیں۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے جمعہ کو حکم دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹوآرڈرکومعطل کردیاتھا جس کے تحت سات ممالک کے شہریوں پر امریکا آنےکی پابندی عائد کی گئی تھی۔