قبائلی علاقوں میں آپریشن کر کے بہت برا کیا گیا، عمران خان

قبائلی علاقوں میں آپریشن کر کے بہت برا کیا گیا، عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نقیب اللہ کو جیسے قتل کیا ایسے ہی کراچی میں کئی بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا ،قبائلی عوام اکیلے نہیں ہیں پورا پاکستان اب ان کے ساتھ کھڑا ہے قبائلی علاقے کے لوگوں پر ظلم کیا گیا ہے جہاں تک کہ ان سے رشوت بھی لی گئی ،قبائلی لوگوں نے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری نقیب اللہ کو قتل کرنے والے راو¿ انوار کی گرفتاری کے لئے کئے گئے دھرنے میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمیں فوج قبائلی علاقوں میں نہیں بھیجنا چاہیے تھی اور میں نے اس وقت بھی اس کی مخالفت کی تھی اور اس علاقے میں آپریشن کر کے بہت برا کیا گیا۔ہمارے وزیروں کو قبائلی لوگوں کے بارے میں علم ہی نہیں تھا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ قبائلیوں کو خیبر پختوانخوا میں ضم کریں گے کیونکہ فاٹا کا خیبر پختوانخوا میں ضم ہونا لازمی ہے۔راو¿ انوار نے صرف نقیب اللہ کو قتل نہیں کیا اس نے کئی بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے اور جو لوگ لاپتہ اور بے قصور ہیں میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ان کو رہا کرواں گا۔