لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اگر حج کو سبسڈی نہیں دے پا رہی، گیس مہنگی کرنی پڑ رہی ہے تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں جو دس سال تک خون چوستی رہیں۔ جس کی تکلیف اب محسوس ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ان جونکوں کو ہٹا کر مسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔
اگر آپ حج کو سبسڈی نہیں دے پا رہے، گیس مہنگی کرنی پڑ رہی ہے تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں جو دس سال تک خون چوستی رہیں، جس کی تکلیف اب محسوس ہو رہی ہے
— Fawad Chaudhry (@FawadPTIUpdates) February 4, 2019
جب تک ان جونکوں کو ہٹا کر مسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو گا@fawadchaudhry pic.twitter.com/DeGtveDgxS
خیال رہے کہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت میں بڑی خرابیاں تھیں لیکن گیس پر ایک روپیہ بھی قرض نہیں تھا لیکن جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت چھوڑی تو اس ادارے پر157 ارب روپے کا قرضہ تھا۔