گزشتہ سال 2018 میں 5۔9 ملین لوگ کینسر کے باعث موت کا شکار ہوئے، رپورٹ

گزشتہ سال 2018 میں 5۔9 ملین لوگ کینسر کے باعث موت کا شکار ہوئے، رپورٹ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

کراچی : 4 فروری کو  کینسر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ  دن منانے کا  مقصد  آگاہی مہم  ، بچاؤ کی تدابیر  ،تشخیص اور کینسر  کے علاج کے بارے عوام کو آگا ہ کرنا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ سال 2018 میں دنیا بھر میں 5۔9 ملین لوگ کینسر کے باعث  موت کے منہ میں چلے گئے جو کہ ایک دن کی 26،000 اموات بنتی ہیں ، کینسر کے مرض کی بڑھتی ہوئی وجوہات میں ماحولیاتی سٹریس  میں اضافہ ، ہوا میں آلودگی ، رہنے  کا طریقہ اور کھانے پینے کی اعادات شامل ہیں۔ 

کچھ ایسی اشیاء جو کینسر کا باعث بنتی ان میں بڑھتی ہوئی عمر ، تمباکو نوشی ، سگریٹ نوشی ، شراب اور دیگر نشہ آور ادویات کا استعمال سر فہرست ہے ۔ اس کے علاوہ کولڈ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ بھی اسی لسٹ میں شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق ، ایسی اشیا ء جو کینسر کا باعث بنتی ہیں ان سے پرہیز کر کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔