Get Alerts

انڈر 19 ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 عالمی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 172 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نذیر نے 62 جبکہ حیدرعلی نے 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے سشانت مشرا نے تین جبکہ تیاگی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف35.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 105 رنز اور دیویانش سکسینا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔