لاہور : خطرناک ون ویلنگ کرنیوالا نوجوان ٹک ٹاکر گرفتار

لاہور : خطرناک ون ویلنگ کرنیوالا نوجوان ٹک ٹاکر گرفتار

لاہور: پولیس نے لاہور کی مختلف شاہراؤں پر خطرناک ون ویلنگ کرنے والے ون ویلر اور ٹک ٹاکر نوجوان کو  گرفتار  کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز  ڈاکٹر محمد عابد خان نے نوٹس  لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز  کی ہدایت پر شفیق آباد ڈولفن ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کیا ۔

 ڈی آئی جی آپریشنز  کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی، ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا اور مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے  تاہم ڈولفن  ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ 
ون  ویلر کی گر فتاری پر   اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں  پر  اپنی دوست کو ساتھ بٹھا کر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا اور خواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔ 



مصنف کے بارے میں