عدالت کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا حکم

عدالت کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا حکم
سورس: فائل فوٹو

پشاور: ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برفباری کے سبب انتخابات ہونا ممکن نہیں لگتا لہٰذا پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد کرانے کا شیڈول دے۔

پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے جبکہ کے پی حکومت اور محکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی جاری کیا لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے مطابق الیکشن کمیشن اس ضمن میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا جبکہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ زیادہ ترپہاڑی علاقوں میں ہونا ہے۔

ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزارکہتےہیں سردی اوربرفباری کےسبب ووٹرزکا گھرسےنکلنا ممکن نہیں اور برف والے علاقوں میں الیکشن عملے کو بھی مشکلات ہوں گی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونا تھے۔

مصنف کے بارے میں