شیخ رشید نے پیغام دیا کہ انہیں قتل کرانے کیلئے کراچی بھیجا جا رہا ہے: شیخ راشد شفیق

شیخ رشید نے پیغام دیا کہ انہیں قتل کرانے کیلئے کراچی بھیجا جا رہا ہے: شیخ راشد شفیق

لاہور: شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے پیغام دیا ہے کہ انہیں قتل کرانے کیلئے کراچی بھیجا جا رہا ہے، شیخ رشید نے کہا مجھے کچھ ہوا تو ایف آئی آر شہباز شریف ، آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ کے خلاف کاٹی جائے۔

شیخ راشد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید آبپارہ تھانے میں ہیں نا تھانہ سیکرٹریٹ میں، شیخ رشید اس وقت اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کل ہماری تھانہ سیکرٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرا کے شیخ رشید کو گاڑیوں میں کہیں منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا جاتا ہے، اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے۔

یاد رہے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔

گزشتہ روز مری اور کراچی پولیس کے اہلکار بھی شیخ رشید کو حراست میں لینے کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں کہا کہ عدالت کی اجازت کے بعد ہی شیخ رشید کو لے جانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں