عام انتخابات، محکمہ صحت کے پی نےچھٹیاں منسوخ کر دیں

عام انتخابات، محکمہ صحت کے پی نےچھٹیاں منسوخ کر دیں
سورس: File

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوانے عام انتخابات کے سلسلے میں  تمام ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ 

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو عام انتخابات میں چھٹیوں کی منسوخی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیےکے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،عام انتخابات کے پیش نظر ایمرجنسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے جانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

مصنف کے بارے میں