Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمت 297,300 روپے تک پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت 297,300 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے کے بعد 2815 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا۔ اس اضافے کے نتیجے میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ 294,300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ کر 252,314 روپے ہوگئی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے بڑھ کر 3314 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے کے اضافے کے بعد 2841 روپے ہوگئی۔

ٹیگز: