Get Alerts

ترک صدر طیب رجب اردگان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے

ترک صدر طیب رجب اردگان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے

ریاض: ترک صدر طیب رجب اردگان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے ترک صدر کا استقبال کیا، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قصر الیمامہ پہنچنے پر اردگان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ شاہی محل آمد پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورے کے دوران ترک صدر اور سعودی قیادت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس ملاقات میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سولر انرجی کے شعبے میں اہم معاہدہ بھی کیا گیا، جس کے تحت سعودی عرب ترکیہ میں پانچ گیگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے لگائے گا۔

ٹیگز: