تہران : ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی پرچم والے جہاز کو روک کر گھیرے میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ایرانی حکام نے بتایا کہ یہ جہاز بغیر اجازت ایرانی پانیوں کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ ایرانی کشتیوں نے جہاز کو وارننگ دی جس کے بعد وہ علاقے سے نکل گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو روکا اور اس کے عملے کو ہراساں کیا۔ سینٹ کام کا مزید کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی کشتیاں اور ایرانی ڈرون امریکی جہاز کے قریب پہنچے اور اسے قبضے میں لینے کی دھمکی دی۔
اس دوران، امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکی ایئرکرافٹ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود ایف 35 سی لڑاکا طیاروں نے ایرانی "شاہد-139" ڈرون کو مار گرایا۔