Get Alerts

"کیا لوگ روٹی کی جگہ شعور کھائیں گے؟" وزیراعلیٰ مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر شدید تنقید

راجن پور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں گرین بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی حکومت اور قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت وہی ہوتی ہے جو عوام کی ترقی اور ان کا حق کھا جاتی ہے۔
 مریم نواز نے کے پی حکومت کے "شعور" والے بیانیے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "خیبر پختونخوا میں جب لوگ اپنے حقوق مانگتے ہیں تو جواب میں انہیں کہا جاتا ہے کہ ہم نے آپ کو شعور دیا ہے۔" انہوں نے سوال اٹھایا     کیا لوگ روٹی اور دواؤں کی جگہ شعور کھائیں گے؟،    شعور سے کسی کا پیٹ نہیں بھر سکتا اور نہ ہی کوئی شعور پر بیٹھ کر سکول جا سکتا ہے۔    عوام کو سہولیات کی ضرورت ہے، محض کھوکھلے نعروں کی نہیں۔
 وزیراعلیٰ پنجاب  نے کے سہیل آفریدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک بچی نے ان سے سوال کیا تو جواب ملا کہ "مجھے لگتا ہے آپ کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے۔" انہوں نے کہا کہ وہاں ورکز کے لیے صرف "شعور" ہے جبکہ حکمرانوں کے بچوں کے لیے الگ معیار ہے۔مریم نواز نے تحریک انصاف کی قیادت پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے کہا  ورکر کا بچہ تو شعور کی آڑ میں جیل میں ہے، لیکن ان کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے ہیں۔ یہ اپنے بچوں کو کہتے ہیں کہ پاکستان نہ آنا وہاں گرم ہوا لگے گی، جبکہ دوسروں کے بچوں کو جیلوں کی ہوا کھلوا رہے ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت باتوں کے بجائے کام پر یقین رکھتی ہے اور راجن پور جیسے دور افتادہ علاقوں میں گرین بس سروس کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم عوام کو ان کی دہلیز پر حقیقی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

ٹیگز: