Get Alerts

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

کراچی/پیرس: قومی ایئر لائن (PIA) نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفر کو سستا اور آسان بنانا ہے۔
 ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ خصوصی ڈسکاؤنٹ دو مختلف دورانیوں کے لیے پیش کیا گیا ہے۔     پہلا مرحلہ یکم فروری سے 10 مارچ 2026 تک سفر کرنے والوں کے لیے ہے۔    دوسرا مرحلہ  یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہے۔
 اس رعایتی پیکج سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو اپنی ٹکٹیں 10 فروری 2026 تک بک کروانا ہوں گی۔ 10 فروری کے بعد بکنگ کروانے والے مسافر اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

ٹیگز: