Get Alerts

امریکی دھمکیوں کے خلاف ترکی کا بھی پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

امریکی دھمکیوں کے خلاف ترکی کا بھی پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق ٹوئٹ ناپسندیدہ اور پاکستان کی قربانیاں باوقار ہیں۔

ترک صدر طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم ہر طرح کی صورت حال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے پہلے ہی روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکا کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔